شمالی عراق میں جاری پنجہ برق آپریشن کے حامل علاقے میں ایک ترک فوجی شہید ہو گیا ۔
ترک امور دفاع کےمطابق، پنجہ۔برق آپریشن کے حامل علاقے میں گزشتہ روز دہشتگرد تنظیم پی کےکے کی جانب سے بچھائے گئے دھماکہ خیز مواد کےپھٹنے سے زخمی ہونے والا ترک فوجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
بیان میں شہید ہوئے ترک فوجی کے لیے مغفرت اور اس کے لواحقین کے لیے صبرجمیل کی دعا کی گئی ہے۔
