English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کو دھمکیاں دینے کے الزام میں (ن )لیگی رہنما گرفتار

القمر

 حافظ آباد: تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کو دھمکیاں دینے کے الزام پر ن لیگ کے سابق وائس چیئرمین حافظ آباد رائے قمر زمان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق رائے قمر زمان کو گائوں کالیکی کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے۔وزیرِ اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کو دھمکیاں دینے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے رائے قمر کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ۔پنجاب کے وزیرِ اعلی چوہدری پرویز الٰہی نے حکم دیا کہ عمران خان کو دھمکیاں دینے والے ن لیگی رہنما کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے۔وزیرِ اعلی پنجاب نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے