لاہور: تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ احتجاج کرنے، دھرنا دینے اور سڑکیں بلاک کرنے کی ہدایات دے رہے ہیں۔
عامر ڈوگرکا کہنا تھا کہ تمام ایم این ایز اپنے ریجن کے صدور سے ہدایت لیں گےکہ آپ کو احتجاج کے لیےکونسی جگہ الاٹ کی ہے اور کس مقام پر آپ کو احتجاج کرنا، دھرنا دینا اور روڈ بلاک کرنا ہے۔
انہوں نے کہاکہ تمام ایم این اے حضرات اپنے ریجن کے صدور سے رابطہ کر کے اپنا اپنا پوائنٹ لے لیں، شام کو اس پوائنٹ پر آپ کو ایکٹویٹی کرنی ہے جو تین دن تک رہے گی، آپ کواپنی تصاویر اور خصوصی طور پر ویڈیوز گروپ میں شیئرکرنی ہیں۔
