دبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اکتوبر کے مہینے کی پرفارمنس کا ایوارڈ جیت لیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اکتوبر کے مہینے کے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کیا جو بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے نام رہا،زمبابوے کے سکندر رضا اور جنوبی افریقا کے ڈیوڈ ملر کی بھی اس ایوارڈ کے لیے نامزدگی ہوئی تھی۔
آئی سی سی ایوارڈ ملنے پر ویرات کوہلی نے کہا کہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے منتخب کیے جانا میرے لیے اعزاز ہے، میں اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیے جانے والے اپنے ٹیم ممبرز سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مجھے بھرپو سپورٹ کیا۔
