English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراق ‘دہشت گرد تنظیم کے حملے میں 2ترک فوجی شہید ‘2 زخمی

القمر

بغداد:شمالی عراق میں دہشت گرد تنظیم کے  حملے سے 2ترک فوجی شہید جبکہ دیگر  2 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے ارکان کی جانب سے بیس کے علاقے پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 فوجی شہید اور 2 فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

وزارت قومی دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ  اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والے اپنے شہداء کے لیے اللہ سے مغفرت ، ان کے غمزدہ خاندانوں، ترک مسلح افواج اور ہماری معزز قوم کے ساتھ تعزیت اور صبر اور ہمارے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا  گو ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے