کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ نیدر لینڈز کا ہمیں شکریہ ادا کرنا چاہیے، ورلڈکپ کے بعد نیدرلینڈز کی ٹیم کو پاکستان جلد از جلد بلانا چاہیے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ سب یہی چاہتے تھے کہ پاکستان آگے جائے، اب یہاں سے پاکستان کو نہیں ہارنا چاہیے۔
معین خان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو سیمی فائنل میں اوپننگ نہیں کرنی چاہیے، سیمی فائنل میں حارث سے اوپننگ کرانی چاہیے، شاہین شاہ آفریدی نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں بہترین پرفارمنس دی ہے۔
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولرکے لیے انجری سے کم بیک کرنا آسان نہیں ہوتا، نوجوان بلے باز حارث کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ حارث کو کہنا چاہیے کہ ٹی ٹوئنٹی میں اگلے دو تین سال تمہارے ہیں۔
قومی ٹیم کے آل رائونڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہا اب ہم ورلڈکپ جیتیں گے، یہ ورلڈکپ ہمارا ہی ہے۔
