English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الیکشن کمیشن: رانا ثنا اللہ کی جرمانے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی جرمانے کے خلاف اپیل پر سماعت میں الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر کے وکیل نے دوران سماعت دلائل دیے کہ نوٹس موصول نہیں ہوا لیکن جرمانہ کر دیا گیا۔ کمیشن کے ممبر پختونخوا نے کہا کہ ڈی ایم او آرڈر میں لکھا ہے کہ رانا ثنااللہ نے جواب جمع کرایا تھا۔

 اگر نوٹس ملا نہیں تھا تو جواب کیسے جمع کرا دیا، جس پر وکیل نے بتایا کہ جس نوٹس کا جواب دیا تھا اس میں جرمانہ نہیں ہوا بلکہ وارننگ ملی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ کیا رانا ثنااللہ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی؟

 جس پر وکیل نے جواب دیا کہ وزیرِداخلہ ووٹ ڈال کر نکلے تو میڈیا والوں نے سوال پوچھ لیے۔ ووٹنگ کے عمل سے مطمئن ہونے کے سوال کا جواب دیا تو جرمانہ ہوگیا۔اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے دوران سماعت کہا کہ رانا ثنااللہ نے پولنگ اسٹیشن کی حدود میں پریس کانفرنس کی تھی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ انہوں نے عابد شیر علی کو ووٹ دیا۔ ووٹ کی رازداری نہ رکھنے پر بھی کارروائی ہونی چاہیے۔ جس پر ممبر کے پی نے کہا کہ ووٹ کی رازداری کے لیے الگ نوٹس جاری کرنا ہوتا ہے۔

اسپیشل سیکریٹری نے مزید بتایا کہ رانا ثنا اللہ کی میڈیا سے گفتگو کے وقت نعرے بازی بھی ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے نعرے بازی پر کیا ایکشن لیا؟اسپیشل سیکرٹری نے بتایا کہ نعرے لگانے والوں کو باہر نکالنے کا حکم دیا گیا تھا۔ رانا ثنااللہ کو بھی حلقہ بدر کرنے کا حکم جاری ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے