English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان ایک اچھی اور مضبوط ٹیم ہے، کیوی کپتان

القمر

سڈنی:نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے پاکستان کو ایک مضبوط اور بہترین ٹیم قرار دے دیا۔

سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ولیمسن نے کہا کہ پاکستان ایک اچھی اور مضبوط ٹیم ہے مگر ہمارے خلاف اس کی کامیابیاں ماضی کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ میں دونوں ٹیموں نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور ہمارے کھلاڑی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہیں، آسٹریلیا کے میچ میں اچھی وکٹ تھی لیکن دوسرے میچ میں مختلف تھی۔

کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ فن ایلن کے لیے اہم ہو گا کہ وہ اپنا نیچرل گیم کھیلے جب کہ سیمی فائنل میں کون فیورٹ ہے یہ کہنا مشکل ہے کیونکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیزی سے اتار چڑھائو آتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے