English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

"نیتین یاہو میرے دوست جیت مبارک ہو"بائیڈن کا تہنیتی ٹیلی فون

القمر

امریکی صدر جو بائیڈن نے گزشتہ روز اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کو گزشتہ منگل کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دے دی۔

لیکود پارٹی کے ایک بیان کے مطابق، نیتن یاہو کی جیت کے 6 روز بعد بائیڈن نے فون کرکے ان کو مبارکباد دی۔

اسرائیلی انتخابات میں 32 نشستیں لینے والی لیکود پارٹی نے کہا کہ بائیڈن نے گفتگو کے دوران نیتن یاہو سے کہا کہ ہم بھائی ہیں، ہم مل کر تاریخ بنائیں گے اسرائیلی چینل 13 کا کہنا ہے کہ  امریکی صدر نے نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ میری وابستگی پر کوئی سوال نہیں ااٹھایا جا سکتا،میرے دوست میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

 نیتن یاہو نے بائیڈن سے کہا ہم مزید تاریخی امن معاہدے حاصل کریں گے ، یہ معاہدے ہماری پہنچ میں ہیں ،اسرائیل اور امریکہ کا اتحاد اور ان کے تعلقات کے لیے میری وابستگی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

دریں اثنا وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرن جین پیئر نے کہا ہے کہ بائیڈن نے دوطرفہ شراکت داری کی مضبوطی کا اعادہ کیا اور اسرائیلی سلامتی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل میں حکومت سازی کے عمل کی کڑی نگرانی کرتے رہیں گے

دوسری جانب،یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بھی اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتین یاہو  کومبارک باد  کا ٹیلی فون کیا ہے۔

 زیلنسکی نے اس حوالے سے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ  نیتین یاہو کے منتخب ہونے سے امید ہے کہ یوکرین اور اسرائیل کے تعلقات فروغ پائیں گے۔

 اسرائیلی اخبار یدی ہوت آخرونوت نے ایک  یوکرینی اہلکار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ زیلنسکی نے اسرائیل سے بھی اسلحہ مانگا ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے