English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خضدار میں گاڑی پر دستی بم حملہ، پانچ زخمی

القمر

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے خضدار میں مسافر گاڑی پر دستی بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خضدار کے علاقے چمروک سے گزرنے والی گاڑی پر دستی بم پھینکا گیا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو رضاکار وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کارروائی شروع کیں۔

ریسکیو حکام نے پانچ زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے وقوعہ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کرلیے اور دہشت گردوں کی تلاش کیلیے آپریشن بھی شروع کردیا۔

 

اُدھر مشیرداخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے خضدار چمروک کے مقام پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا ہک
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مشیر داخلہ نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو تمام طبی سہولیات فراہم کی جائیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کیلیے دعا بھی کی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت عوام کے ساتھ مل کر امن دشمن عناصر کا قلع قمع کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے