ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوریا کمار یادیو کے آوٹ ہونے پر بھارتی ٹیم پھنس جاتی ہے، سنیل گواسکر

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ سوریا کمار یادیو کے آوٹ ہونے کے بعد بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار ہو جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل گواسکر نے کہا کہ سوریا کمار یادیو گراونڈ کے چاروں طرف شاٹ کھیلتے ہیں،انہوں نے ٹی ٹوئنٹی نمبر ون بیٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کی جانب سے اچھا ٹوٹل بنانے کی وجہ سوریا کمار یادیو ہیں۔

سنیل گواسکرکا کہنا تھا کہ سوریا کمار یادیو کے 61 رنز کے بغیر میلبرن کے گراونڈ بھارتی ٹیم 150رنز بھی نہیں بنا سکتی تھی،ان کا کہنا تھا کہ کے ایل راہول کو بھی ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ابھی ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادیو اچھی فارم میں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں