English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں چاند گرہن کا نظارہ

القمر

اسلام آباد : پاکستان سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں لوگوں نے چاند گرہن کا نظارہ کیا۔چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 2 منٹ پر ہوا جبکہ 3 بج کر 14 منٹ پر مکمل گرہن ہوا۔

ایشیا، شمالی اور جنوبی امریکا، شمالی اور مشرقی یورپ کے مختلف حصوں میں لوگوں نے مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا۔پاکستان کے مختلف حصوں میں سورج غروب ہونے کے بعد جزوی چاند گرہن کا نظارہ ہوا۔چاندگرہن کا اختتام شام 6 بجکر 56 منٹ پر ہوا۔یہ رواں سال کے دوران دوسرا مکمل چاند گرہن تھا اور اب ایسا 3 سال بعد 2025 میں ہوگا۔

چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے اور زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے تو اس موقع پر چاند گرہن ہوتا ہے۔سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہےاور اس وجہ سے گرہن لگنے پر چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے اور اسی وجہ سے اکثر اسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے