ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کا اسلام آباد اور پنڈی کے علاوہ ملک بھر میں احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد اور پنڈی کے علاوہ ملک بھر میں جاری احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے پارٹی اجلاس میں عوامی مشکلات کے پیش نظراہم شاہراہوں پرجاری احتجاج ختم کرنے کافیصلہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت ہوتے ہوئے عوام کومشکلات سے اچھاتاثر نہیں جارہا۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں پی ٹی آئی احتجاج کے باعث جڑواں شہروں کے تعلیمی ادارے بھی بند کئے گئے،اہم شاہراہیں بند ہونے سے عوام کی درپیش مشکلات کے بارے میں رپورٹس عمران خان کودی گئی تھیں۔

عوامی ردعمل کے بارے میں رپورٹس پرچئیرمین پی ٹی آئی نے ملک بھر میں جاری احتجاج ختم کرنے کافیصلہ کیا۔

دوسری جانب ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان کے مطابق دھرنے کے حوالے سے کوئی بھی اطلاع پارٹی لیڈرشپ کی طرف سے دی جائے گی،کارکنان دھرنا جاری رکھیں، بے بنیاد خبروں پر توجہ نہ دیں،دھرنا ختم کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

عمران خان کی طرف سے دھرنا ختم کرنے کی کوئی ہدایت نہیں جاری کی گئی، پی ٹی آئی لانگ مارچ شیڈول کے مطابق جمعرات کووزیرآباد سے شروع ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں