English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیپرا نے ستمبر کےلیے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی

القمر

اسلام آباد : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8 پیسے اضافے کا اعلان کردیا۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق فی یونٹ بجلی کی قیمت میں8 پیسے کا اضافہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے نیپرا سے فی یونٹ 20 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق 26 اکتوبر 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی گئی تھی، اگست کا ایف سی اے صارفین سے 19 پیسے چارج کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق ستمبر کا ایف سی اے اگست کی نسبت 11 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف نومبر کے بلوں پر ہوگا، اس کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے