English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی ویمنز نے آئرلینڈ ویمنز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کردیا

القمر

پاکستان ویمنز نے آئرلینڈ ویمنز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کردیا۔تین میچز پر مشتمل ون ڈے میچز کی سیریز تین صفر سے اپنے نام کرلی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستانی ویمنز نے دوسو چھبیس رنز کا ہدف پانچ وکٹ پر پورا کرلیا۔صدف شمس 72 رنز بناکر نمایاں رہیں۔کپتان بسمعہ معروف نے ستاون رنز کا حصہ ڈالا۔ وہ ایک سو اکیس ون ڈے میچز میں ملک کی نمائندگی کرنے والی پہلی کھلاڑی بھی بن گئیں۔

آئرلینڈ ویمنز پہلے کھیلتے ہوئے 125 رنز بناکر آوٹ ہوئی۔ لیپال نے پینسٹھ رنز سکور کیے۔ایمی ہنٹرنے پینتالیس رنز کی اننگز کھیلی۔غلام فاطمہ نے ہانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارہ نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی چودہ اور تیسرا سولہ نومبر کو شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے