رائے ونڈ: رائے ونڈ میں عالمی اجتماع کا دوسرا مرحلہ جمعرات سے شروع ہوگا۔
دوسرے مرحلے میں فیصل آباد ،کراچی ،لسبیلہ ،مکران ،گوادر ،خاران،تربت ،ڈیرہ اسماعیل خاں ،ٹانک ،شمالی ،جنوبی وزیر ستان ،وانا ،میران شاہ ،سوات ،کسیر ،مالاکنڈ ،نار تونگ ،بٹ خیلہ سمیت دیگر اضلاع کے تبلیغی کارکنان شرکت کررہے ہیں۔
دوسرے مرحلے میں شرکاء کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہوگی ،تبلیغی اکابرین کے مطابق تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،غیر ملکی مہمانوں کوحلقہ بیرون میں ٹھہرایا جائیگا،ریلوئے اسٹیشن پر پہلے سے قائم استقبالیہ کیمپ میں تبلیغی رضا کاروں کی تعداد بڑھادی گئی ہے ،ریلوئے حکام کی جانب سے تمام ٹرینوں کا سٹاپ 10منٹ کردیا گیا ہے۔
کراچی سے لاہور آنیوالی متعدد ریل گاڑیوں میں 5اضافی کوچز لگائی گئی ہیں ،شاہ حسین ایکسپریس کا خانیوال فیصل آباد روٹ تبدیل کرکے اسکو خانیوال لاہور سیکشن کردیا گیا ہے ،گرین لائن ایکسپریس میں بھی اضافی بوگیاں لگا کر اسکا رائے ونڈ سٹاپ مقرر کیا گیا ہے اسی طرح اجتماع کے اختتام پر 13نومبر کو یہی ٹرینیں اسی روٹ سے واپس روانہ ہو نگی ۔
