English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کا سارا ڈراما فلاپ ہو گیا، رانا ثنا اللہ

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا سارا ڈرامہ فلاپ ہو گیا ہے۔ عمران خان پر فائرنگ کرنے والے گرفتار ملزم محمد نوید کا کسی سیاسی یا مذہبی جماعت سے تعلق نہیں ، اس کا کسی مذہبی گروہ سے بھی تعلق نہیں ، یہ چھ، سات سال سعودی عرب میں رہا ہے اور فروری میں واپس آیا ہے۔

رانا ثنا نے کہا کہ  عمران خان کے لانگ مارچ اسلام آباد لانے کے دو اہداف ہیں ، ایک آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازعہ بنانا اوردوسرا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزکے دورہ پاکستان کو روکنا، کیونکہ اگر وہ نہیں رکتا تو وہ 16یا17 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان آرہی ہے، اس سے پاکستان مستحکم ہو جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ  یہ عمران خان کے وارے نہیں ہے، وہ چاہتے ہیں کہ ملک ڈوب جائے، تباہ ہو جائے، ان کا توایجنڈا ہی یہ ہے۔عمران خان کے لانگ مارچ سے سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان متاثر ہو سکتاہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں پورے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ وقار اور خرم ، ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہیں، ان کو پتا تھا کہ اس جگہ کے اوپر فائرنگ ہونی ہے ۔ بلاتردیدارشد شریف پر فائرنگ کینیا کی پولیس نے ہی کی ہے، وہاں پر کوئی ناکہ نہیں تھا، پولیس والے ان دونوں بھائیوں کے جاننے والے لوگ ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  کمیشن بھی اسی نتیجہ پر پہنچے گا۔ پولیس نے ارشد شریف کو کیوں ٹارکٹ کیا، پیسے لے کرکیا، پیسے کس نے دیئے، یا توبتادیں ارشدشریف کی پولیس کے ساتھ کوئی دشمنی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے