سڈنی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ تنقید کرنے والے انجوائے کریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم پلان کرکے آئے تھیکہ ابتدائی 6 اوررز میں مومینٹم سیٹ کریں گے اور ہم اس میں کامیاب رہے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج بالرز نے اچھی پرفارمنس دی، ہم جیت کے لمحیکو انجوائے کر رہی ہیں، مل بیٹھ کر فائنل کے لیے پلان کریں گے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کا آغاز اچھا نہیں رہا، کرکٹ میں اپ ڈاؤن ہوتے رہتے ہیں، یقین تھا کہ کم بیک کروں گا، ٹیم منیجمنٹ کا شکریہ کہ مجھ پر یقین برقرار رکھا، فائنل میں جو بھی ٹیم سامنے ہو 100 فیصد دیں گے، تنقید مجھ پر نہیں ٹیم پر کی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنقید کپتان پر ہو تو سمجھیں تنقید ٹیم پر ہی کی جارہی ہے، تنقید کرنے والے انجوائیکریں ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
