ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر مملکت نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

اسلام آباد: صدر مملکت نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ساتھ ہی جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ،جسٹس اطہر من اللہ کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری  دی گئی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی بھی بطور سپریم کورٹ کے جج تعینات کرنے کی منظوری دی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید بھی بطور سپریم کورٹ کے جج تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

صدر مملکت نے جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دی  ہے۔ صدر عارف علوی نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت دی۔

واضح رہے چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن نے ان ججز کی سفارشات پارلیمانی کمیٹی میں بھیجی تھی، پارلیمانی کمیٹی کی جانب سے منظوری کے بعد اب صدر مملکت نے بھی ان ججز کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں