English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ورلڈ بینک سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیر کیلیے 50 کروڑ ڈالر قرض دے گا

القمر

کراچی: ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیر کیلئے 50 کروڑ ڈالر قرض دے گا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کراچی میں ورلڈ بینک کے 13 رکنی وفد نے مرادعلی شاہ سے ملاقات کی، وفد میں ورلڈ بینک کے مختلف سیکٹر کے سربراہان شریک تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے 268 سڑکوں کی مرمت کی جائیں گی، ہم سیلاب زدگان کے نئے گھروں کو سولر سسٹم دینا چاہتے ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم سیلاب زدہ علاقوں میں تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر جلد سے جلد شروع کرنا چاہتے ہیں، سردیاں بھی شروع ہورہی ہیں ہمارے لوگ تکلیف میں ہیں۔

ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ پروجیکٹ کیلئے فنڈز جاری کرنے جارہے ہیں۔ملاقات کے دوران سندھ حکومت اور ورلڈ بینک نے پراپرٹی ٹیکس کے سروے کا منصوبہ جلد شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ پروجیکٹ کراچی میں اگلے ماہ سے شروع کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے