English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

’سال ضائع ہوجائے گا‘ : پی ایم اے کی عمران خان سے لانگ مارچ مؤخر کرنے کی اپیل

القمر

اسلام آباد: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے عمران خان سے حقیقی آزادی لانگ مارچ 13 نومبر تک مؤخر کرنے کی درخواست کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو خط لکھ کر حقیقی آزادی لانگ مارچ 13 نومبر شام 4 بجے تک مؤخر کرنے کی درخواست کردی۔

صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ امتحانات پہلے ہی دو ماہ تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں اب امتحانات مزید تاخیر سے بچوں کے تعلیمی سال کا ضیاع ہو گا۔

صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ غلام شبیر نے خط میں عمران خان سے درخواست کی کہ لانگ مارچ 13 نومبر تک مؤخر کردیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں احتجاج کے باعث امتحانی سنٹرز پر پہنچنے کے حوالے سے اسٹوڈنٹس اور ان کے والدین پریشان ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے