English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت کی اولین ترجیح پسماندہ طبقے کو سپورٹ کرنا ہے، اسحاق ڈار

القمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ملک کے پسماندہ اور نچلے طبقی کو زیادہ سے زیادہ سپورٹ فراہم کرنے کو موجودہ حکومت ترجیح قرار دیا اور کہا کہ عام عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔

 اسحاق ڈار نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذریعے وزیراعظم کے ریلیف پیکج پر فالو اپ اجلاس میں کیا، اجلاس کے دوران انہیں بتایا گیا کہ ملک کے عوام کی سہولت کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن(یو ایس سی)کے ذریعے دالوں، آٹا، چینی، چاول اور گھی پر مشتمل پانچ ضروری اشیا پر سبسڈی فراہم کی جارہی ہے۔

اجلاس میں معاشرے کے نچلے طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹارگٹڈ اور غیر ٹارگٹڈ عناصر پر مشتمل ایک جامع ہائبرڈ ماڈل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے موجودہ حکومت کے غریبوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور ان کی کفالت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور عوام کوزیادہ سے زیادہ سپورٹ فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے