English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلیے 500 ملین ڈالر دینے کی منظوری دے دی

القمر

اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلیے 500 ملین ڈالر دینے کی منظوری دے دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کورقم نومبر میں موصول ہوجائے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود کےخلاف فیصلے پر اپیلیں واپس لینے کا بھی اعلان کیا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں اسلامک بینکنگ کے نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں، پاکستان میں سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لے کر چلیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی شریعت کورٹ نے سود کے خلاف فیصلہ دیا تھا، فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے