ایڈیلیڈ:ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے انگلینڈ کو 169 رنز کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔
انگلش کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ کوشش ہوگی بھارت کو 150 رنز تک محدود رکھ کرکے میچ جیتنے کی کوشش کریں،انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیا کی گئی ہیں فل سالٹ اور کرس جارڈن کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
بھارت کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ وہ ٹاس جیتنے کی صورت میں پہلے بیٹنگ ہی کا فیصلہ کرتے اس موقع پر روہت شرما نے کہا کہ کوشش ہوگی انگلش ٹیم کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا کر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کریں ،بھارتی ٹیم نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گزشتہ میچ کی فاتح الیون کو برقرار رکھا ہے۔
بھارتی اسکواڈز میں شامل کھلاڑی
بھارت: روہت شرما(کپتان)، لوکیش راہُل، ویرات کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنت، ہردک پانڈیا، اکشر پٹیل، روی چندرن ایشون، بھوونیشور کمار، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ ۔
انگلش اسکواڈز میں شامل کھلاڑی
انگلینڈ: جوز بٹلر(کپتان)، ایلکس ہیلز، فل سالٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، لیام لیونگسٹن، معین علی، سیم کرن، کرس ووکس، کرس جورڈن، عادل رشید ۔
قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔
