اسلام آباد: تبلیغی جماعت کے وفد کا دورہ پارلیمینٹ ہاؤس۔زبردست خیرمقدم ،ارکان کا تعلق سندھ سے ہے ۔حلقہ تعلیم میں خصوصی بیان ہوا۔
سندھ سے اسلام آباد آئی ہوئی تبلیغی جماعت کے ارکان نے پارلیمینٹ ہاؤس کا دورہ کیا ۔نائب خطیب پارلیمینٹ ہاؤس حافظ ابرار اور دیگر نے خیرمقدم کیا ۔
بعض افسران اور ملازمین نے تبلیغی جماعت کے ارکان سے ملاقاتیں بھی کیں اور جماعت کے ساتھ وقت لگانے کا عزم کیا جب کہ بعض ملازمین نے پارلیمینٹ ہاؤس آنے والے تبلیغی جماعت کے وفد کی نصرت بھی کی ۔
نمازظہر کے بعد جماعت کے امیر نے حلقہ تعلیم میں احادیث مبارک پڑھنے کے بعد بیان کیا اور کہا دنیاوی اور اُخروی کامیابی کا واحد راستہ دین ہے۔
دینی راستہ اختیار کرنے ہی میں سکون محبت اخلاص پیار و ایثار مطمئن زندگی ہے ۔ ہر شخص کو اس کے لئے ضرور وقت نکالنا چاہیے۔ اللہ کے راستہ میں نکلیں معاشرے میں مشکلات کم ہونگی ۔پارلیمینٹ ہاؤس سے وفد دارالسلام مسجد روانہ ہوگیا۔
