ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان کی وجہ سے فساد اور نفرت پھیلی ہوئی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان راستے بند کر کے کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

 مریم اورنگزیب نے کہا کہ زبانیں بند کرنے والا آج سڑکیں بند کر رہا ہے،عمران خان کی وجہ سے ملک میں فساد، انتشار اور نفرت پھیلی ہوئی ہے، عمران خان کی وجہ سے سکول اور ہسپتال کے راستے بند ہیں، راستے بند اور جلا ؤگھیراؤ پر لگنے والا پیسہ عمران خان سیلاب زدگان کی بحالی پر لگا دیتے۔

وفاقی وزیرنے کہا کہ اسکول اوراسپتال بند کرانے پر لگنے والا پیسہ پنجاب اور کے پی میں اسکول اور اسپتال پر لگا دیتے، عمران نیازی کا مقصد ملک میں انتشار، فساد، جلائو گھیراو اور فتنہ پھیلانا ہے، یہ وہ ڈھیٹ اور فسطائی شخص ہے جس نے سیلاب زدگان کی امداد پر بھی سیاست کی، عمران نیازی نے چار سال تک عوام کی روٹی، بجلی، گیس، دوائی اور روزگار کو بند کیا۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران نیازی آج سڑکیں بند کر رہا ہے، چار سال عوام کی دوائی بند کرنے والا آج مریضوں کے راستے بند کر رہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں