English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان کے ضلع کیچ میں فائرنگ سے چار افراد جاں بحق

القمر

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار شہری جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال کردیا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کرلیے۔ جائے وقوعہ سے حکام کو 13 کے قریب خول ملے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ آور کارروائی کے بعد وقوعہ سے فرار ہوگئے جبکہ واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے