English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شیرشاہ کباڑمارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں مالیت کا سامان جل کر خاکستر

القمر

 کراچی: شہر قائد کے علاقے شیر شاہ میں قائم  کباڑ بازار میں آتشزدگی سے باڈی پارٹس کی 70 کے قریب دکانیں اور اس میں رکھا ہوا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

صدر شیر شاہ کباڑ مارکیٹ زاہد ملک کے مطابق  دکانداروں کا کروڑوں روپے مالیت کا سامان ، دکانیں اور گودام جل کر خاکستر ہوگئے، انھوں نے دکانداروں کا مالی نقصان پورا کرنے میں حکومت سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے، فائر ٹینڈرز اور کولنگ کے عمل میں مصروف  عملہ بھی واپس آگیا ہے تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی مالیت کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے