ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور میں ڈاکو نے وہیل چیئر پر معذور ماں اور بیٹی کو بھی نہ بخشا

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈاکو نے وہیل چیئر پر بیٹھی عورت کو بھی نہ بخشا، بیمار ماں کو ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے دوران ڈاکو ایک لاکھ روپے لوٹ کر بھاگ نکلا، واردات کے دوران وہیل چیئر پر بیٹھی ماں اور بیٹی دونوں گرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور اقبال ٹاؤن میں ویل چئیر پر بیٹھی ہوئی خواتین سے سفاک ڈاکو نے واردات کی۔ نوید نامی خاتون اپنی والدہ سیدہ کو ویل چئیر پر لے کر ڈاکٹر کے پاس جا رہی تھی کہ عقب سے آنے والے ڈاکو نے اس کا پرس زبردستی چھین لیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرس چھننے کے دوران دونوں ماں بیٹی زمین پر گر گئیں، بیٹی ڈاکو کے پیچھے دوڑی اور وہاں سے گزرنے والے موٹر سائیکل سوار کو واردات کے بار ے میں آگاہ کیا لیکن  ڈاکو ایک لاکھ نقدی اور ضروری کاغذات لے کر فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کا نوٹس

ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن کو ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں