English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کی سیکورٹی پر ماہانہ 2 کروڑ سے زائد کے اخراجات

القمر

اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی پر آنے والے اخراجات کی تفصیل منظر عام پر آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کی سکیورٹی پر ماہانہ 2 کروڑ 19 لاکھ سے زائد کے اخراجات ہو رہے ہیں، سابق وزیراعظم کی سکیورٹی پر سالانہ 26 کروڑ 31 لاکھ روپے کے اخراجات ہو رہے ہیں۔

اس حوالے سے دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم کو وفاقی حکومت کی جانب سے دستیاب اہلکاروں پر ماہانہ 1 کروڑ 70 لاکھ 43 ہزار کے اخراجات ہو رہے ہیں، وفاق کے علاوہ دیگر سکیورٹی اداروں کے اہکاروں پر ماہانہ 44 لاکھ 40 ہزار روپے خرچ ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کی سکیورٹی کے آپریشنل اخراجات ماہانہ 4 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے