English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طالبان نے کابل میں خواتین کے پارکوں میں جانے پر پابندی لگا دی

القمر

کابل:افغان دارالحکومت کابل میں خواتین کے پارکوں میں جانے پر پابندی لگا دی گئی،طالبان حکومت نے پابندی کی تصدیق کی لیکن تفصیل فراہم نہیں کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان خواتین کو کابل کے پارکوں میں داخلے سے منع کردیا گیا ہے،طالبان حکومت کی وزارتِ اخلاقیات کے ترجمان نے خبررساں ایجنسی کو تصدیق کی کہ خواتین کے پارکوں میں داخلے پر پابندی ہے تاہم انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

یہ واضح نہیں کہ یہ پابندیاں کس حد تک لاگو ہوں گی، کابل میں خواتین کو پارکوں میں داخل ہونے نہیں دیا جارہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے