English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈیلی میل نے حیلے بہانوں سے کیس کو تاخیر کا شکار کیا، مریم اورنگزیب

القمر

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ڈیڑھ سال حیلے بہانوں سے ہتک عزت کے کیس کو تاخیر کا شکار کیا، ہم اپنا مؤقف بیان کرنے کی حد تک مقدمہ جیت چکے ہیں۔

برطانوی عدالت کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست خارج ہونے کے حوالے سے اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان درخواستوں پر مقدمے کی لاگت ادا کی جا رہی ہے، ڈیلی میل کے شہباز شریف پر عائد کردہ الزامات کی سماعت کے لئے جج نے آئندہ ماہ 13 دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔ ان الزامات پر تفصیلی جواب 13 دسمبر 2022 تک جمع کرانا ہے۔

مزید پڑھیں: ڈیلی میل کیس؛ برطانوی عدالت سے شہباز شریف کی حکم امتناع کی درخواست خارج

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے مقدمے میں مختصر جواب پہلے ہی جمع کرایا جا چکا ہے، ہتک عزت کے مقدمے کا ٹرائل دسمبر میں ہوگا، ڈیلی میل عدالت میں اپنے الزامات کو تاحال ثابت نہیں کرسکی، اب اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے