لاہور: پنجاب حکومت نے عمران خان پر حملہ روکنے والے شخص کو 25 لاکھ روپے انعام سے نواز دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سے ملاقات بہت خوشگوار رہا۔۔ pic.twitter.com/lzj7v6AmEi
— ibtisam hasan (@ibtsamhassan11) November 11, 2022
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو پکڑنے والے کارکن ابتسام حسن نے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے نوجوان کی بہادری اور جرأت کی تعریف کرتے ہوئے اسے 25 لاکھ روپے کا چیک انعام کے طور پر دیا۔
اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی نے نوجوان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ابتسام حسن پوری قوم کا ہیرو ہے، اس نے جان پر کھیل کر ملزم کو پکڑا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا یہ کارنامہ کسی ترازو میں نہیں تولا جا سکتا۔ قوم ابتسام حسن کی دلیری کو دلام پیش کرتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو پکڑ کر بڑا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ آپ جیسے بہادر نوجوان پر ناز ہے۔ آپ کے بروقت ایکشن نے کسی بڑے حادثے سے بچایا۔اس موقع پر ابتسام حسن کے ماموں ناصر محمود بھی موجود تھے۔
