English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

10 سالہ بچے کو بد فعلی کے بعد قتل کردیا گیا

القمر

 لاہور: پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں 10 سالہ بچے کو مبینہ بد فعلی کے بعد قتل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد کے علاقے کالیکی میں 10 سالہ یاسین کو مبینہ طور پر بد فعلی کے بعد اینٹیں مار کر قتل کردیا گیا، مقتول ایک روز پہلے سے لاپتہ تھا۔

بدفعلی کرنے والے ملزم یاسر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے جس کی نشاندہی پر مقتول بچے کی لاش برآمد ہوئی۔

دوسری جانب پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے