ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غیر قانونی طور پر سندھ میں داخل ہونے والے 122 افغان باشندے گرفتار

کوئٹہ: صوبہ بلوچستان سے سندھ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے والے 122 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق رینجرز اور پو لیس نے غیر قا نو نی طور پرسندھ میں داخل ہو نے والے افغان مہاجرین کو گرفتار کیا۔ 122افغا ن با شندے مبینہ طور پر بلو چستان سے سندھ میں داخل ہو رہے تھے۔اس موقع پر رینجرز اور پولیس نے تلاشی اور بائیو میٹرک چیکنگ کے دوران شناختی کاغذات کی پڑتال نہ ہونے اور غیر ملکی شہریت پر گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتار افراد میں 89 مرد،13 خواتین اور 20 بچے شامل ہیں۔ افغان باشندوں کو قانونی کارروائی اور واپس افغانستان منتقلی کے لیے بلوچستان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں