English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ارشد شریف قتل کیس: پی ایف یو جے کا باضابطہ فریق بننے کا فیصلہ

القمر

اسلام آباد: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ(پی ایف یو جے)نے صحافی ارشد شریف قتل کیس میں باضابطہ طور پر فریق بننے کا فیصلہ کر لیا،ارشد شریف پر انسانیت سوز تشدد کی تصاویر اور رپورٹس پر پی ایف یوجے نے کمیٹی بنا دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یونین کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی ایف یو جے وفد نے ارشدشریف کی والدہ، اہلیہ اور بچوں سے تفصیلی ملاقات کی،ارشدشریف کی فیملی سے تفصیلی ملاقات کے بعدکمیٹی تشکیل دی گئی۔

 پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، کمیٹی میں ارشد انصاری ،لالہ اسد پٹھان، عابد عباسی اور انور رضا شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے