English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گورنر سندھ کی آصف زرداری سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

القمر

 کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی، جس میں شہر قائد کے ترقیاتی منصوبے زیر غور آئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاﺅس میں ملاقات کی اور اس دوران گورنر سندھ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کی خیرت معلوم کی۔

آصف زرداری اور گورنر سندھ نے ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبہ کو درپیش مسائل، سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات اور شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے گورنر سندھ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے