کراچی سپرہائی وے قاسم گوٹھ میں فائرنگ سے ڈاکٹر جاں بحق ہو گیا،
ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کلینک کے قریب پیش آیا جس میں ڈاکٹر ہارون جاں بحق ہو گئے.
عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ سفید کار میں سوار 2ملزمان نے فائرنگ کی، مقتول کو 5گولیاں لگیں، واقعے کی جگہ سے شواہد جمع کررہے ہیں.
ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ قتل کی مختلف پہلوں سے تفتیش کر رہے ہیں، واقعے کی جگہ سے 5خول ملے ہیں جنہیں فارنزک کے لیے بھیجا جائے گا۔
