English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جوان قوم کی خدمت کے لیے پورے جذبے کیساتھ فرائض انجام دیں، آرمی چیف 

القمر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ نوجوان پاکستان کا اثاثہ ہیں، کھیلوں میں نمایاں مقام کا حصول سازگار ماحول کی فراہمی سے جڑا ہے،جوان قوم کی خدمت کے لیے پورے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے لاہور کور اور پنجاب رینجرز کے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی اور ان کے فرض سے لگن کی تعریف کی، ان کی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سلمان فیاض نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی خطاب میں جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے خصوصی بچوں کے لیے انسٹیٹیوٹ کا بھی افتتاح کیا اور دورے کے دوران جدید ترین ہاکی ایرینا کا بھی افتتاح کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کے معروف کھلاڑیوں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا اثاثہ ہیں، کھیلوں میں نمایاں مقام کا حصول سازگار ماحول کی فراہمی سے جڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے