ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

محمد بن سلمان نے صرف دورہ پاکستان نہیں دورہ ایشیاء ملتوی کیا، فواد چوہدری

 اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری نے کہا ہے کہ محمد بن سلمان نے صرف دورہ پاکستان نہیں بلکہ دورہ ایشیاء ملتوی کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے اہم وزیر کی اخلاقی حالت یہ ہے کہ انہیں جھوٹ بولتے ذرا بھی مسئلہ نہیں، محمد بن سلمان نے ایشیا کا دورہ ملتوی کیا ہے صرف پاکستان کا دورہ ملتوی نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے ممالک کے تجزیہ کار اپنے حکمرانوں کو رائے دے رہے ہیں اور ان کا تجزیہ یہ ہے کہ موجودہ حکمرانوں سے تعلق پاکستان کے عوام سے لاتعلقی کا اظہار ہو گا لہذا پاکستان سے لانگ ٹرم تعلقات میں دلچسپی رکھنے والا کوئی بھی ملک موجودہ حکمرانوں سے فاصلہ رکھے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں