English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں استحکام تقرریوں سے نہیں الیکشن سے آنا ہے،فواد چودھری  

القمر

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام تقرریوں سے نہیں الیکشن سے آنا ہے۔

 زمان پارک لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف پانچ دن سے لندن میں بیٹھے ہیں، یہ لوگ تقرریوں کومتنازع بنا رہے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ جیسا یہ لوگ کر رہے ہیں ایسا نہیں ہونا چاہیے، ملک میں استحکام تقرریوں سے نہیں الیکشن سے آنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت آدھی کابینہ پاکستان میں موجود نہیں ہے، یہ لوگ حیلے بہانوں سے ملک سے فرار ہوتے ہیں یہ لوگ 5دن سے لندن بیٹھے ہیں اور فیملی میٹنگز ہورہی ہیں ملک کی فکر نہیں۔ہم پاکستان میں آئینی تبدیلی چاہتے ہیں، فوج ہمارا ادارہ ہے شریف فیملی اس کو متنازع بنارہی ہے، بڑے مقدمات میں ملوث ملزمان لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے آرمی چیف کی تقرری نہیں بلکہ الیکشن اہم ہیں، میرٹ پر اگر آرمی چیف کو تعینات کرنا ہے تو کسی پریشانی کی ضرورت نہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ سیاست کے لیے دل بڑا رکھنا پڑے گا، پاکستان نے کرکٹ میچ میں1992کی تاریچ دہرائی ہے، ہمارے ہمسایہ ملک کو ہمارے فائنل کھیلنے سے پریشانی لاحق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے