کراچی:پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حلیم عادل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے کیس میں سابق آئی جی پنجاب کا نام ای سی ایل میں ڈال کر شامل تفتیش کیا جائے۔
قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عمران خان پر حملے کے بعد سابق آئی جی پنجاب نے غیرذمہ داری اور غیرقانونی عمل کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان قتل سازش کیس میں سابق آئی جی پنجاب کا نام ای سی ایل میں ڈال کر شامل تفتیش کیا جائے۔
حلیم عادل نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص اس ملک اور قانون سے بالاتر نہیں، خود کو اداروں سے بالاتر سمجھنے والوں کا احتساب لازم ہے۔
