English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور میں بےہوشی کی حالت میں ملنے والے دونوں افراد دم توڑ گئے

القمر

لاہور کے مختلف علاقوں سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے دونوں افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مختلف علاقوں سے دو افراد بے ہوشی کی حالت میں ملے تھے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن راوی مون مارکیٹ کے قریب بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 55 سالہ شخص اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔

دوسری جانب شادباغ کے علاقہ میں بےہوشی حالت میں ملنے والا بزرگ شہری اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا، 65 سالہ شخص کی شناخت زاہد بٹ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے