ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اے این ایف کی منشیات کے خلاف کارروائیاں ،بھاری مقدار میں چرس برآمد

 اسلام آباد:اے این ایف نے ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی ۔

ترجمان کے مطابق راولپنڈی بحریہ ٹاؤن فیز 7میں راولپنڈی کے رہائشی ملزم سے 120 گرام آئس برآمد کی گئی ۔

لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف اور اے ایس ایف نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بنوں کے رہائشی ملزم کے بیگ سے 620 گرام چرس برآمد کرلی ،ملزم فلائٹ نمبر PK 412 سے شارجہ جا رہا تھا۔

ترجمان کے مطابق کوئٹہ میں پشین کے رہائشی ملزم سے 24 کلو چرس ، ایک عدد پستول اور دو میگزین برآمد کرلی گئی ، ترجمان کے مطابق کوہاٹ اور خیبر کے علاقہ سے پلاسٹک کے تھیلوں سے 37 کلو 185 گرام چرس برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں