English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قائداعظم کی تصویر ہٹانے اور بے حرمتی کرنے پر بھی سخت سزا تجویز

القمر

 اسلام آباد: قائد اعظم کی تصویر اور قومی پرچم کی بے حرمتی پر 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی، سزا کے طور پر 50 ہزار روپے جرمانے کی تجویز بھی سامنے آگئی۔

پیر کو وزارت داخلہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ میں ترمیمی بل کرمنل لاء 2020 پیش کر دیا،قومی پرچم ہٹانے اور بے حرمتی پر سزا سخت سزا ہوگی۔قائداعظم کی تصویر ہٹانے اور بے حرمتی کرنے پر بھی سخت سزا تجویز دی گئی ،تعزیرات پاکستان کی دفعہ 123 بی کے تحت قانون میں ترمیم کے بعد سزا بڑھانے کی تجویز دی گئی، تعزیرات پاکستان میں دفعہ 123 سی بھی شامل کرنے کی تجویز دی گئی، دفعہ 123 بی کے تحت جھنڈے کی بے حرمتی پر 5 سال قید یا کم سے کم 6 ماہ سزا ہوگی،جرم کرنے والے کو سزا کے علاوہ 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا،جرم کی نوعیت کے تحت قید اور جرمانہ دونوں سزائیں بھی دی جا سکیں گی۔

تجویز دی گئی کہ قائداعظم کی تصویر کی بے حرمتی کرنے والے کو 5 سال کی سزا ہوگی، قائداعظم کی تصویر کی بے حرمتی پر بھی کم سے کم سزا 6 ماہ اور 50 ہزار روپیہ جرمانہ بھی ہوگاپی پی سی میں سیکشن 123 سی کی اضافی شق سے قانون سازی عمل میں لائی جائے گی،قانون میں ترمیم قومی پرچم اور بابائے قوم کی حرمت کا تحفظ ہے۔وزارت داخلہ کی تجویز پر اسلام آباد انتظامیہ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان اور آزاد کشمیر کے محکمہ داخلہ نے حمایت کر دی ،ترمیم شدہ بل پیر صابر شاہ نے سینیٹ میں پیش کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے