ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: 5 سعودی مسافر جنوبی افریقا کے ویزے جعلی نکلنے پر گرفتار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے امیگریشن کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ پر چیکنگ کے دوران سعودی عرب جانے کے لیے پہنچنے والے 5 مسافروں کو جنوبی افریقا کے ویزے جعلی ہونے پر گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار مسافر امیگریشن کلیرنس کے دوران آفیسر کے پوچھے گئے سوالات پر حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔دورانِ تلاشی ملزمان کے سامان سے جنوبی افریقا کے جعلی ویزا اسٹیکر برآمد کر لیے گئے۔

گرفتار ملزمان غیر ملکی پرواز سے سعودی عرب جا رہے تھے۔گرفتار ملزمان میں شہاب حیدر، مظہر اقبال، محمد تنزیل، محمد بلال اور محمد رضوان شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کا تعلق راولپنڈی، مانسہرہ، ہری پور اور گجرات سے ہے۔ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کر کے امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں