ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارشد شریف قتل کیس، امریکا نے کینیا سے معاہدہ ختم کردیا

 اسلام آباد:پاکستانی صحافی اور اینکر ارشد شریف قتل کیس کے بعد امریکا نے کینیا میں شوٹنگ سائٹ ایموڈمپ سے 4لاکھ ڈالر کا تربیتی معاہدہ ختم کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اور ایموڈمپ کے درمیان انسداد دہشت گردی اور منشیات کے معاہدے تھے۔معاہدے کے تحت کینیا پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو بہتر بنانا تھا۔امریکا کے علاوہ متعدد دیگر کمپنیوں نے بھی ایموڈمپ کے ساتھ معاہدے ختم کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مگادی میں واقع شوٹنگ سائٹ پر ارشد شریف نے زندگی کے آخری لمحات گزارے تھے۔ ارشد شریف نے ایموڈمپ میں ایک دن اور دو راتیں گزاری تھیں، شوٹنگ سائٹ کراچی سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں وقار احمد اور خرم احمد کی ملکیت ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں