جمعیت الفلاح اسلامی تہذیبی مرکز کراچی کے زیر اہتمام ممتاز و معتبر شاعر رشید اثر کی یاد میں تعزیتی اجلاس اور ان کے دوسرے مجموعۀ کلام جاگتے منظر کی تقریب تعارف جمعیت الفلاح ہال کراچی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ممتاز شاعر و ادیب، سابق صدر شعبہ اردو جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شاداب احسانی نے کی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر مختار حیات صدیقی اور مہمان اعزازی حامد اسلام خان تھے۔
مقررین میں صدر جمعیت الفلاح قیصر خان، معروف شاعر خالد معین، سلمان صدیقی، حنیف عابد، سلیم فوز، رانا خالد محمود قیصر، اختر سعیدی اور معتمد عمومی جمعیت الفلاح قمر محمد خان شامل تھے۔ تقریب میں ممتاز و معروف علمی، ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
شاعر رشید اثر کی یاد میں تعزیتی اجلاس
القمر
