English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بابر کو اپنی بیٹنگ پر زیادہ توجہ دینی چاہیے ،چاہتا ہوں بابر اعظم پر کم سے کم دبا ئو ہو،شاہد آفریدی

القمر

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ چاہتا ہوں بابر اعظم پر کم سے کم دبا ئو ہو ۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شاہد آفریدی سے بابر اعظم کے پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز چھوڑ کر پشاور زلمی میں شمولیت سے متعلق سوال کیا گیا جس کے جواب میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر کو کراچی کنگز کے ساتھ کچھ مسائل تھے اور شاید وہ اس ٹیم میں خوش بھی نہیں تھا، سمجھتا ہوں بابر کو اپنی کپتانی سے متعلق فیصلہ لینے کی ضرورت ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ میرے خیال میں بابر کو اپنی بیٹنگ پر زیادہ توجہ دینی چاہیے ، ٹیسٹ اور ون ڈے میں ٹیم کو لیڈ کرے اور ٹی ٹوئنٹی کی ذمہ داری کسی اور کو دے۔

انہوں نے کہا میں بابر اعظم کی بہت عزت کرتا ہوں، بطور کرکٹر مجھے وہ بہت پسند ہے اور چاہتا ہوں اس پر کم سے کم دبا ئوہو، آپ کے پاس ٹیم میں ایسے لڑکے ہیں جو ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی بہت اچھی طرح کرسکتے ہیں جن میں شاداب خان، محمد رضوان اور شان مسعود ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے