ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے حوالہ ہنڈی کا ملزم گرفتار کرلیا، کرنسی برآمد

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے کمرشل بینکنگ سرکل نے ایک کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے کام میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خفیہ اطلاع پر ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کی اور غیر قانونی کام میں ملوث ملزم محمد زاہد کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے بلیو ایریا سے گرفتار کرلیا۔ دوران تلاشی ملزم کی گاڑی سے 23 ہزار 500 سعودی ریال اور 28 لاکھ روپے برآمد کرلیے گئے۔

حکام کے مطابق ملزم تفتیش کے دوران برآمد ہونے والی کرنسی  رکھنے کے حوالے سے کوئی بھی جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں